16th Lok Sabha: Every Third Newly Elected MP Is A Criminal
سولہویں لوک سبھا کے لئے بی جے پی کے کم از کم98داغدار ارکان منتخب ہوئے ہیں ۔ ان میں سے چند ایسے ہیں جن پر قتل کی کوشش، ڈکیتی اور اغوا جیسے سنگین الزامات ہیں۔ اس مرتبہ112ایسے ارکان پارلیمنٹ ہیں جن پر قتل ، قتل کی کوشش ، ڈکیتی اور اغوا کے الزامات ہیں ۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے مقابلہ میں اس بار زیادہ داغدار ارکان پارلیمنٹ منتخب کئے گئے ہیں۔ سال2009کے انتخابات میں جرائم پیشہ شبیہ کے کل158ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔ نیشنل الیکشن واچ اور اسوسی ایشن فار ڈیمو کیرٹک ریفارمس نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی طرف سے جو حلف نامہ داخل کیا ہے ، اس کے تجزیے کے بعد کہا ہے کہ راشٹر جنتا دل(آر جے ڈی) کے صد فیصد چار میں سے چار وں، شیو سینا کے18میں سے15یعنی85فیصد داغدار ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ لوک سبھا کے حالیہ انتخاب میں ایسے9نمائند منتخب کئے گئے ہیں، جن پر قتل کے الزامات ہیں۔ انمیں سے بی جے پی کے چار، کانگریس ، لوک جن شکتی ، آر جے ڈی ، سوابھیمانی پکھش اور آزاد ممبر پارلیمنٹ پر قتل کا الزام ہے ۔ اسی طرح ایسے17 ارکان پارلیمنٹ منتخب کئے گئے ہیں، جن پر قتل کی کوشش کا الزام ہے ۔ ان میں سے بی جے پی کے سب سے زیادہ دس اور ترنمول کانگریس کے دو اور کانگریس نیشنلسٹ کانگریس، آر جے ڈی ، شیوسینااور سوابھیمانی پکھش کے ایک، ایک رکن کے خلاف قتل کی کوشش کا الزام ہے ۔ چند ایسے ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، جن پر ڈکیتی کے الزمات ہیں۔ ان میں سے سات بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب کئے گئے ہیں۔ بی جے پی کے تین اور ترنمول کانگریس پارٹی ، لوک جن شکتی پارٹی، آر جے ڈی اورآزادممبران پارلیمنٹ کے خلاف اغوا کے الزامات ہیں۔ اس بار کانگریس کے44ممبران پارلیمنٹ منتخب کئے گئے ہیں ۔جن میں سے8جرائم پیشہ شبیہہ کے ہیں۔ آل انڈیا انا ڈی ایم کے37میں سے چھ اور ترنمول کانگریس کے34میں سے سات داغی ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں ۔ بی جے پی کے کل82ممبران پارلیمنٹ کے خلاف قتل ، قتل کی کوشش، ڈکیتی اور اغوا جیسے سنگین الزامات ہیں۔ کانگریس کے تین آل انڈیا انا ڈی ایم کے تین، شیو سینا کے چار اراکین کے خلاف سنگین الزامات ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ ممبران پر عورتوں کے خلاف مظالم اور فسادات میں شامل ہونے کے الزامات بھی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں