سونیا اور راہول کے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش - کانگریس ورکنگ کمیٹی میں مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

سونیا اور راہول کے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش - کانگریس ورکنگ کمیٹی میں مسترد

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست فاش کی اخلاقی ذمہ داری قبو ل کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا پیش کیا تاہم کانگری ورکنگ کمیٹی نے اسے یکسر مسترد کردیا ۔ ماکھن لال فوتیدار نے بتایا کہ عوامی اتفاق رائے اس بات پر رہا ہے کہ کانگریس کے احیاء پر کلیدی توجہ دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد مودی حکومت گرجائے گی۔ پی ٹی آئی کے بموجب سی ڈبلیو سی نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کے ساتھ بالاتفاق آرا قرار داد منظور کی ہے ۔ پارٹی ترجمان راج ببرنے بتایا کہ ہم راہول گاندھی کی زیر قیادت جدو جہد کریں گے ۔ سبکدوش ہونے والے وزیرا عظم منموہن سنگھ نے بتایا کہ کانگریس کو در پیش مسائل کا حل سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کا استعفیٰ نہیں ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی اجلاس میں پارٹی کی رابطہ حکمت عملی پرکڑی تنقید کی گئی۔

Sonia, Rahul Gandhi`s resignation rejected by CWC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں