قومی ایکتا دل بنارس لوک سبھا انتخاب میں کانگریس کی حمایت کرے گی - افضال انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

قومی ایکتا دل بنارس لوک سبھا انتخاب میں کانگریس کی حمایت کرے گی - افضال انصاری

عام لوک سبھاانتخابات میں بنارس پارلیمانی سیٹ سے فرقہ پرست بھاجپاکوشکست دینے اورسیکولرووٹوں کے بٹوارے سے روکنے کے لئے قومی ایکتادل نے کانگریس پارٹی کے علاقائی امیدوار اجے رائے کی حمایت کااعلان کیاہے ۔ مذکورہ باتیں قومی ایکتادل کے قومی صدر افضال انصاری نے قومی ایکتادل کے ڈویزنل دفترپرمنعقدایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ میں نے آج سے پہلے بھی ہم نے کوشش کی تھی کہ فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے ایک ساجھاامیدوارلایاجائے جس کے لئے میں نے تمام سیکولرپارٹیوں کوخط لکھاتھا۔لیکن میری اپیل پرکسی بھی سیکولرپارٹی نے توجہ نہیں دی جب کہ میری پارٹی کے مختارانصاری پچھلے عام انتخاب میں بنارس سے ہی دوسرے نمبرپررہے اوربہت کم ووٹوں سے ان کی شکست ہوئی تھی اس کے بعد بھی پارٹی لیڈروں اورکارکنوں اوربنارس یونٹ کے فیصلے احترام کرتے ہوئے قربانی دینے کوتیارہوااورفرقہ پرست طاقتوں اورووٹوں کے بٹوارے کوروکنے کے لئے نریندرمودی کے خلاف کانگریس پارٹی کی طرف سے چناؤ لڑرہے اجے رائے کی حمایت کااعلان کیاہے۔
افضال انصاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس مدے پران کی کانگریس پارٹی کے کئی اہم لیڈروں سے بات بھی ہوئی اور سب سے آخر میں کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری دگوجے سنگھ سے بات چیت کے بعداپنے ساتھیوں سے بھی سے مشورہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ قومی ایکتادل صرف حمایت کااعلان نہیں کررہی ہے بلکہ ضلع کی پانچوں اسمبلی حلقوں کے صدراپنے اپنے کارکنوں کے ساتھ کانگریس کے لئے گھرگھرووٹ مانگنے بھی جائینگے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کومنھ توڑجواب دیاجاسکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں