گجرات کی ترقی سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں - شبنم ہاشمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

گجرات کی ترقی سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں - شبنم ہاشمی

مشہور سماجی کارکن محترمہ شبنم ہاشمی نے آج یہاں ایک بات چیت میں بتایا کہ گجرات کی ترقی سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہین ہے بلکہ سچ تویہ کہ گجرات مودی کے آنے کے بعدسے کئی شعبوں میں کافی پچھڑگیاہے انہوں نے کہاکہ گجرات کوسورگ کی طرح دکنانے کا جھوٹ اتنی باربولاگیاہے کہ وہ لوگوں کوسچ لگنے لگاہے اور ملک کے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے سرمایہ کار،خریداہواکاپوریٹ میڈیااورگنیش جی کودودھ پلانے والی فاشٹ طاقتیں اس سازش میں برابرکی شریک ہیں لیکن اس پرحیرت نہیں ہونی چاہئے چرمنی کے ہٹلر کے وزیرگوئیلس نے کہاتھاکہ جھوٹ کواتنی بارکہوکہ وہ سچ بن جائے انہوں نے کہا کہ اگرگجرات میں چمتکاہواہے توساٹھ ہزارچھوٹی صنعتیں بندکویں ہوگئیں اگر وہاں پیسہ بہت آیاہے تودس سال میں گجرات ریاست کاقرض دس ہزارکروڑسے بڑھ کرایک لاکھ 38؍ہزارکیسے ہوگیا خواتین صحت میں بھی گجرات19؍ریاستوں سے پیچھے ہے جہاں 60؍فیصد لوگ غریبی کی شرح سے نیچے زندگی کزاررہے ہوں وہ خوشحالی ریاست کیسے ہوسکتی ہے جس ریاست میں 50؍ہزارسے زائد طلباء طالبات کووظیفے تقسیم نہیں کئے گئے اسے ترقی یافتہ ریاست کیسے کہہ سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ گجرات میں تیسے دن ایک نابالغ بچہ عصمت دری کاشکارہوتی ہے احمدآباد ویمنس ایکشن گروپ کے سووے میں یہ بات سانے آئی ہے57؍فیصد عورتیں سرعام پڑوسیوں کے سامنے بے عزت کی جاتی ہیں گجرات کی یہ کیسی ترقی ہے جوصرف ٹیلی وژنوں،اخباروں اور پوسٹروں میں ہی نظرآتی ہے زمین پرانسانوں کے درمیان نظرنہیں آتی ہے گجرات کی ترقی کاایک پہلواورہے کہ وہاں گزشتہ بیس برسوں میں دلتوں پر19؍ہزارسے زایدحملے ہوئے ہیوں انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں فرقہ پرستی کے بڑھتے قدم کوروکنا بنارس ووٹروں کیلئے بہت ضروری کیوں کہ اگر بنارس میں فرقہ پرستی کی جیت ہوگئی تواس سے پورے ملک کوخطرہ لاحق ہوگاانہوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ کسی بھی قیمت پر سیکولرووٹ کی تقسیم نہیں ہونہ چاہئے۔

myth of gujarat development, shabnam hashmi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں