مودی وزیر اعظم بنیں تو ہندوستان جل اٹھے گا - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

مودی وزیر اعظم بنیں تو ہندوستان جل اٹھے گا - ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی جانب سے نریندر مودی کے لئے گجرات کے قصائی کا لفظ استعمال کرنے کے بعد پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے ایک اور حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم بنیں تو ملک جل اٹھے گا۔ ممتا بنرجی نے ایک ریلی سے ختاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنیں تو ہندوستان تاریک دور میں چلا جائے گا۔ ہندوستان جل اٹھے گا، انہوں نے الزام لگایا کہ جو شخص انتشار کی سیاست کرتا ہے وہ ملک کی قیادت نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مودی ایسا سمجھ رہے ہیں جیسے کہ وہ وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی شیر نہیں ہیں۔ مایاوتی، جئے للیتا اور ملائم جی جیسے کئی لیڈرس ہیں ۔ وہ بھی شیر ہیں اور سب سے خطرناک شیر رائل بنگال ٹائگر ہے جو بنگال میں ہے ۔ ہندوستان کی قیادت کرنے والے لیڈر کو مہاتما گاندھی ،نیتا جی ، سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسا ہونا چاہئے ۔ ایسا شخص نہیں جس کی آئیڈیا لوجی مذہب کی بنیاد پر ملک کوبانٹنا ہے ۔ ممتا بنر جی نے الزام لگایا کہ ایک شخص جس پر فسادات کرانے کا الزام ہے ہندوستان جیسے ہمہ لسانی ، ہمہ مذہب ملک کی قیادت نہیں کرسکتا۔

If he becomes PM, India will be set on fire: Mamata Banerjee on Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں