hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-apr-15 |
اعتماد نیوز
اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ نے آج اپنے حلقہ چندرائن گٹہ کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ ، راجیو گاندھی نگر ، نوری نگر ، ممتاز باغ ، غوث نگر ، حبیب نگر ، آر این کالونی ، ریاست نگر مارکٹ اور رؤف نگر کا پیدل دورہ کرتے ہوئے فرداً فرداً عوام سے ملاقات کی اور مجلس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ مذکورہ علاقوں میں قائد مجلس کا عوام کی جانب سے شاندار خیر مقدم کیا گیا اور جگہ جگہ ان کی گلپوشی کی گئی۔
پریس نوٹ
اسلامیہ کانفرنس ہال پرانی حویلی میں متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی برائے خواتین کی جانب سے ایک خصوصی سمینار بعنوان "الیکشن 2014 اور ہماری ذمہ داریاں" کا انعقاد عمل میں آیا۔ سمینار کا آغاز محترمہ شمیم فاطمہ نمائندہ جمعیت النسا الاسلامی کے درس قرآن سے ہوا۔ پروفیسر جمیل النساء صدر متحدہ تحفظ شریعت کمیٹی نے ووٹ کی اہمیت کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین کو ان کے ووٹ کی اہمیت ، ضرورت ، افادیت اور اس کے دور رس اثرات سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے لہذا اپنا ووٹ ایماندار اور مخلص نمائندہ کو ہی دیں۔ ڈاکٹر محمد اقبال جاوید میڈیکل آفیسر نے سمینار میں خواتین و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کہا ذہنی صحت کا تقاضا ہے کہ سیاسی شعور کو اہمیت دی جائے ، خواتین کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے جو کہ ذہنی شعور کے لیے ضروری ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنی سیاسی پارٹیاں ہیں یہ مسلمانوں کا خیال نہیں کرتیں بلکہ ملک کے لیے نقصان دہ زیادہ ثابت ہو رہی ہیں۔ علاقائی جماعتوں میں مجلس اتحاد المسلمین ہی ہمارے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ محترمہ صابرہ اعجاز کنوینر سمینار نے شکریہ ادا کیا اور محترمہ تہنیت اطہر کی دعا پر سمینار کا اختتام عمل میں آیا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں