کارگل شہید کے نعرے کے استعمال پر تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-30

کارگل شہید کے نعرے کے استعمال پر تنازعہ

وزارت عظمی کے لئے بی جے پی امید وار نریندرمودی آج این ڈی اے کے لئے300نشستوں کی درخواست کرتے ہوئے کارگل کے ایک شہید کے نعرہ کا استعمال کرنے کے بعد ایک تنازعہ میں پھنس گئے ۔ فوجی کے خاندان نے مودی کے اس بیان کو پسند نہیں کیا اور سیاسی مخالفین نے بھی تنقید کی۔ ہماچل پردیش میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آنجہانی کیپٹن وکرم بترا سے وابستہ ایک فقرہ دل مانگے مور کا استعمال کیا اور ان کی پارٹی کے لئے ووٹ دینے کی درخواست کی ۔ مودی نے کہا کہ ہماچل کی سرزمین کے سپوت کیپٹن وکرم بترا نے اپنی زندگی قربان کی تھی۔ وہ کہتے تھے ، یہ دل مانگے مور ۔ میں بھی کہتا ہوں، یہ دل مانگے مور ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماچل پردیش سے تمام چار لوک سبھا نشستیں اور ہندوستان سے300کنول ملیں۔ آنجہانی کیپٹن نے اس فقرہ کا استعمال اس وقت کیا تھا جب انہوں نے کارگل کی ایک چوٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے میں اپنے سپاہیوں کی قیادت کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ اور کچھ کرنا چاہتا ہے ۔ تاہم بی جے پی لیڈر کی جانب سے اس فقرہ کے استعمال کو بترا کے خاندان نے پسند نہیں کیا ۔ بترا کے والد جی ایل بترا نے کہا کہ شہید کے نام پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر بی جے پی بترا کا احترام کرتی ہے تو ان کی بیوی کمل کانتا کے خلاف اپنے امیدوار کو دستبردار کیوں نہیں کرارہی ہے جو ہمیر پور میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے لڑ رہی ہیں ۔ کانگریس نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیر سیاسی مقاصد کے لئے شہید کے نام کا استعمال نہیں کیاجانا چاہئے۔

Modi invokes Kargil martyr's slogan, lands in row

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں