(ایس این بی)
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے دن منتخب حساس پولنگ مراکزسے براہ راست ویو کاسٹنگ کرائے جانے کے احکام دئیے ہیں۔ ویوو کاسٹنگ سے متعلق مختلف پہلوؤں اور اس کے بہتر انتظامات کیلئے ضلع اطلاعات سائنس افسر، بی ایس این کا مجازنمائندہ اور ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کے ذریعہ نامزد ایک دیگر افسر کو شامل کیا جائے گا۔ ریاست کے چیف الیکشن افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ہر پارلیمانی حلقہ میں ویوو کاسٹنگ کے لئے کل 40حساس پولنگ مراکز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ جس میں سے 20حساس پولنگ مراکز شہری علاقہ میں اور 20حساس پولنگ مراکز دیہی علاقوں میں ہوں گے۔ سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اور عوام کے درمیان ویوو کاسٹنگ کیلئے منتخب پولنگ اسٹیشنوں کی وسیع پیمانے پرمشتہری کرائی جائے گی۔ چیف الیکشن افسر مسٹر سنہا نے مزید بتایاکہ ووٹنگ کے دن ویوو کاسٹنگ کیلئے اضلاع میں منتخب ویوو کاسٹنگ آپریٹرس کومتعلقہ ضلع اطلاعات سائنس افسر، ضلع ہیڈ کوارٹر پر ووٹنگ کے کم سے کم ایک ہفتہ قبل تربیت دیں گے۔ تربیت مکمل ہونے پر اس کی اطلاع چیف الیکشن افسر کے دفتر کو مہیا کرائی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ جن پولنگ اسٹیشنوں کی ویوو کاسٹنگ ہونی ہے وہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت ووٹنگ کی تاریخ سے کم ازکم تین دن قبل مہیا کرادی جائے اور پولنگ اسٹیشنوں کو ویوو کاسٹنگ کا "لائیو ٹیسٹ" ووٹر ڈے سے کم ازکم دو دن قبل یقینی بنایاجائے۔ ویوو کاسٹنگ کیلئے منتخب پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کے پورے دن ویوو کاسٹنگ کی ریکارڈنگ مقامی سطح پر کی جائے گی اور اس کی ایک ڈی وی ڈی چیف الیکشن افسر کے دفتر کو بھی ووٹنگ کے بعد فوری طورپر مہیا کرائی جائے گی جس سے ووٹنگ کے بعد کسی شکایت، تنازعہ کی صورت میں اس کا جائزہ لیا جاسکے۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں