فرقہ پرستوں کیلئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-05

فرقہ پرستوں کیلئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں - ممتا بنرجی

No-room-for-communalism-Bengal-Mamata
آسنسول پارلیمانی حلقہ کی ترنمول کانگریس امیدوار محترمہ دولاسین کی حمایت میں ممتا بنرجی نے کلٹی تھانہ موڑ پر بار ہپبنی کے سالا پورہ میں اور رانی گنج سی آر سول میدان میں انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب کیا۔ آسنسول کی اردو مسلم آبادی کا خیرمقدم کرنے کے اپنے روایتی انداز میں سلام اور خدا حافظ کے ساتھ ساتھ سریا کال کا بھی خوب استعمال کیا اور اردو اشعار بولنے کی کوشش بھی کی اور علامہ اقبال کے سناکر ان کی ماں کی محبت کا اظہار کیا۔ بابری مسجد کی شہادت کیلئے کانگریس اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہاکہ کوئی فرقہ پرست شخص کبھی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ انہوں نے آسنسول کے تین انتخابی جلسوں میں مسلم سامعین کو پاکر بی جے پی کو خوب خوب کوسا۔ اپنی تین سالہ کارکردگی کو شمار کراتے ہوئے آسنسول کے نقشہ پر کئے جانے والے اپنے کارناموں کو شمار کرایا۔ قاضی نذر الاسلام یونیورسٹی سے لے کر انڈال کے نذرل اےئر پورٹ تک کو اپنی کارکردگی کے طورپر پیش کیا۔ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کی بات کو دہرایا۔ ترقیات کا سہرا اپنے سرباندھا تو کلٹی کے 120 کروڑ روپئے کے واٹر پراجکٹ کی ناکامی کا ٹھیکرا سی پی ایم کے سر پر پھوڑا۔ روایتی انداز کی مہم چلاکر عوام کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔ ممتا بنرجی نے ذرائع ابلاغ کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کچھ میڈیا والے فروخت ہوچکے ہیں اور ترنمول کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ایک طبقہ کو بغیر نام لئے پھٹکارا۔ کلٹی میں ملائے گھٹک، اجل چٹرجی، تاپس بنرجی، اسٹوڈنٹس لیر اشوک رودرا اور بردوان ضلع ورکنگ صدر وی شیوا داسن واسو کی موجودگی میں ڈولا کو اپنی بہن بتایا اور اکثریتی ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی کے ہمراہ پردہ سیمیں کے اداکار متھن چکرورتی کو اسٹیج پر لاکر بی جے پی امیدوار بال سپریو کی مقبولیت کا کاٹ کرنے کی کوشش کی اور بی جے پی امیدوار موسمی کوئل قراردیا۔ بارہ بنی میں ایم ایل اے بدھان اپادھیائے کی سربراہی میں ممتا نے انتخابی مہم چلائی۔ جبکہ رانی گنج میں ایم ایل اے سہراب علی کی سربراہی میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرنے ممتا بنرجی ابھی شام کے 6:30 بجے پہنچی ہیں۔ متھن چکرورتی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے رانی گنج کے کوئلری علاقہ کے مزدوروں کی بڑی تعداد اکٹھا ہوئی۔ مشہور فلمی اداکار اور ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ متھن چکرورتی نے آج بنگال میں ووٹ کاٹنے والی پارٹی قراردیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے ترنمول کانگریس کو شکست دینے کیلئے بنگال میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ آسنسول سے ترنمول کانگریس کے امیدوار دولا سین کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسے میں متھن چکرورتی نے اپنے اندازمیں ایک نعرہ دیا کہ "ہر گھر دیدی بار بار دیدی"۔ آسنسول سب ڈویژن کے تحت کلٹی میں منعقدہ ریلی میں متھن چکرورتی نے اپنی تقریر ہندی اور بنگلہ دونوں میں کی۔ انہوں نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ بی جے پی نے یہاں سے بالی ووڈ گلوکار بابل سپریہ کو ٹکٹ دیا ہے۔ ممتا بنرجی کے ساتھ اسٹیج شےئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کراس ووٹنگ کے مترادف ہے۔ اس کا مقصد صرفع یہ ہے کہ کسی بھی طرح ترنمول کانگریس کو شکست دیا جائے۔ متھن چکرورتی نے کہاکہ عوام سب سے زیادہ پاور فل ہے۔ انہیں ووٹ دینے کا حق ہے۔ اس لئے کراس ووٹنگ کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ بنگال کیلئے کیا مفید ہے؟ انہوں نے کہاکہ سروے رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ بی جے پی ایک سیٹ جیت سکتی ہے مگر ہمیں وہ بتائیں کے کونسی سیٹ بی جے پی جیت سکتی ہے۔ اس لئے آپ اپنے ووٹ بی جے پی کو دے کر برباد نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ممتا بنرجی سب سے زیادہ سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو بنگال کی آواز بہت دور تک سنی جائے گی۔ ممتابنرجی نے کہاکہ بنگال میں کبھی فساد ہونے نہیں دیاجائے گا۔ فرقہ پرست طاقتیں سر اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں لیکن جب تک میں زندہ ہوں فساد نہیں ہونے دیں گے بلکہ ایسا ہونے سے پہلے میں مرنا بہتر سمجھوں گی۔

No room for communalism in Bengal - Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں