(پی ٹی آئی)
تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے صدر پنالا لکشمیا نے آج ٹی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ ترقی سے متعلق جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ کے سی آر کی جانب سے بعض بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے پنالا لکشمیا نے کہاکہ ٹی آرایس کے صدر اب تلنگانہ کی ترقی کے متعلق بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کے گذشتہ 30سال کے دوران علاقہ تلنگانہے کیلئے کوئی بھی کارہائے نمایاں انجام نہیں دیا۔ پنالا لکشمیا نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ وہ گذشتہ 30سال سے سیاست میں ہیں۔ وہ ایم ایل اے‘ وزیر‘ ڈپٹی اسپیکر(آندھراپردیش اسمبلی)‘ ایم پی اورمرکزی وزیر رہے لیکن انہوں (کے سی آر ) نے اپنے آبائی ضلع میدک کی ترقی کیلئے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کی۔ چندر شیکھر راؤ نے کہاکہ تھا کہ 2جون کو نئی ریاست قائم ہوجائے گی جبکہ کانگریس یا تلگودیشم پارٹی کے اقتدار میں تلنگانہ کی تشکیل جدید ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹی آرایس حکومت ہی اس کو یقینی بناسکتی ہے۔ ٹی آرایس کے صدر پنالا لکشمیا پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے وائی ایس راج شیکھر ریڈی اور این کرن کمار ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت میں بحیثیت وزیر رہتے ہوئے تلنگانہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ دریں اثنا منصف نیوز بیورو کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب ٹی آر ایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ نے ان تمام قائدین جنہیں موجودہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا انہیں تیقن دیا ہے کہ انہیں ایم ایل سی بنادیاجائے گا۔ بابو موہن اور دوسرے قائدین بھی ٹی آرایس میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹکٹ سے محروم قائدین کو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں چاہئے کہ وہ ایم ایل سی انتخابات تک انتظار کریں۔ چندرشیکھر راؤ‘ نلگنڈہ ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ ٹی آرایس ک یہ سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کیونکہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا جانے والا ہے۔ چندر شیکھر راؤ نے کہاکہ کے جی سے لے کر پی جی تک 40لاکھ طلباء کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں