ایران کے نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا نیا دور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

ایران کے نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا نیا دور

ویانا
رائٹر
ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندے تہران کے متنازع جوہری پروگرام سے متعلق ایک جامع معاہدے پر آمادگی کے لئے تیسری بار مذاکرات کر رہے ہیں۔ ویانا میں منگل کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف او ر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی صدارت مین مذاکرات کا آغاز ہوا ۔ فریقین گزشتہ سال ہونے والے ایک عبوری معاہدے کی بنیاد پر جولائی کے اواخر تک ایک مستقل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ عبوری معاہدے کی رو سے ایران نے اپنے حساس جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد امریکہ ، برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس اور جرمنی پر مشتمل گروپ نے ایران پر عائد بعض پابندیوں میں کچھ نرمی کی ۔ دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے مستقل معاہدہ کے مسودہ کی تیاری کر دیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں