خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کے لئے ملک کی معیشت پر تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-09

خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کے لئے ملک کی معیشت پر تشویش

دبئی
پی ٹی آئی
ہندوستان میں مرحلہ وار پارلیمانی انتخابات کے آغاز کے باوجود خلیجی ممالک میں مقیم اور برسر روزگار ہندوستانیوں کے لئے ملک کی معاشی صورتحال ہنوز باعث تشویش ہے ۔ حکمراں ، یو پی اے یا پھر اپوزیشن این ڈی اے کی جانب سے آئندہ حکومت کی تشکیل سے متعلق اختلافات بلاشبہ موجود ہیں ، تاہم تمام اراکین وطن ہندوستانی اس نقطہ پر متفق ہیں کہ مارکیٹ سے متعلق تشویش دور کرنے کے فوری اقدامات ضروری ہیں ۔ مرکز میں قیام حکومت اور برسر اقتدار ہونے والی جماعت کی قیاس آرائیوں سے قطع نظر معشیت کی بحالی بڑا چیلینج ہے ۔ ایف ٹی آئی کنسلٹنگ کے سینئر ڈائریکٹر منیش بھوئیاں نے مزید کہا کہ ملک متعدد سنگین مسائل سے دوچار ہے جو سرمایہ کاری اور مستقل تمو کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت پر ہندوستان کو ایک بار پھر دلکش بنانے کا چیلنج درپیش ہوگا کیونکہ مستقل نمو کے لئے سرمایہ کاری ضروری ہے ، اگر ہندوستان سرمایہ کاری کا انتہائی دلکش مقام بننے کا خواہاں ہے تو اس کے لئے لاکھوں ہندوستانیوں کے لئے روزگار کے مناسب مواقع پید کرنا ضروری ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں