تھانہ ضلع - 57 سرکاری ملازمین انٹی کرپشن بیورو کے شکنجہ میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-28

تھانہ ضلع - 57 سرکاری ملازمین انٹی کرپشن بیورو کے شکنجہ میں

سرکاری اور نیم سرکاری محکوموں میں رشوت خوری پر قابو پانے کے لیئے تھانہ کے اینٹی کرپشن بیورو کے افسران اور ملازمین نے مہم چلا کر سرکاری ، نیم سرکاری ، پولس محکمے اور نجی اداروں میں مہم چلائی۔ اس سے سرکاری محکمہ کے ساتھ محکمہ پولیس میں بھی سنسنی پھیلی ہوئی ہے ۔ اینٹی کرپشن بیورو تھانہ نے گزشتہ 3 ماہ میں 41 معاملات میں 57 سرکاری بابوؤں اور پولیس محکمہ کے ساتھ دیگر محکمہ کے افسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کی ہے۔ یہ تھانہ اینٹی کرپشن کی سب سے بڑی کاروائی سمجھی جا رہی ہے ، جبکہ گذشتہ سال 2013 کو پورے سال میں تھانہ اینٹی کرپشن نے 68 معاملات میں 94 رشوت خوروں کے خلاف کاروائی کی تھی ۔ امسال 2014 کی پہلے 3 ماہ میں ہی تھانہ اینٹی کرپشن نے تھانے، نئی ممبئی ، رائے گڈھ ، سندھو درگ اور رتناگیری علاقوں نے 3 ماہ کے اندر یہ کاروائی کی ہے۔ اس سے سرکاری محکمہ کے درجہ اول کے 4 ، دوم درجہ کے 18 ، درجہ سوم کے 6 ، درجہ چہارم کے 9 افراد کے علاوہ دیگر محکموں کے 3 نجی اداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہےاور یہ تھانہ اینٹی کرپشن کی سب سے بڑی کاروائی سمجھی جا رہی ہے۔

57 govt servants caught by Thane Anti Corruption Bureau

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں