تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ

دستبرداری کی ہفتہ 12/اپریل کی آخری تاریخ کے بعد اب 267 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں اور 39 امیدواروں نے دستبرداری اختیار کر لی۔
تلنگانہ کے 10 اضلاع میں پہلے مرحلہ میں 30/ اپریل کو 17 پارلیمانی حلقوں کے لیے رائے دہی ہوگی۔ سکندرآباد اور ملکاجگری پارلیمانی حلقوں میں فی کس 30 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ناگر کرنول (ایس سی) لوک سبھا حلقے میں 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ تلگو دیشم کے ساتھ مفاہمت کے نتیجے میں سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ سکندرآباد پارلیمانی حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کے بعد ملکاجگری حلقہ تلگو دیشم کو الاٹ کر دیا گیا جہاں سے موجودہ کانگریس رکن ستیہ نارائنا ، جے پرکاش نارائن (لوک ستا) ، نلا ملا ریڈی (تلگو دیشم) ، سابق ڈی جی پی دنیش ریڈی (وائی ایس آر سی پی) مقابلہ کر رہے ہیں۔
میدک پارلیمانی حلقہ سے 13 امیدوار میدان میں ہیں جہاں سے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے امیدوار پارٹی سربراہ چندر شیکھر راؤ ٹھہرے ہیں۔ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں دو مرحلوں میں رائے دہی ہوگی ، دوسرے مرحلہ میں پارلیمنٹ کی 25 اور اسمبلی کی 175 نشستوں کے لیے رائے دہی ہوگی۔ سیما آندھرا میں 7/ مئی کو رائے دہی مقرر ہے۔

First Lok Sabha election in Andhra Pradesh after creation of Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں