مرسیڈیز بی ایم ڈبلیو جیسی مہنگی کاریں ہندوستانی سیاستدانوں کی اولین ترجیح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

مرسیڈیز بی ایم ڈبلیو جیسی مہنگی کاریں ہندوستانی سیاستدانوں کی اولین ترجیح

ہندوستانی دولتمند اور طاقتور سیاستدانوں کے عجیب و غریب مہنگے شوق میں مرسیڈیز ، بی ایم ڈبلیو ، جیگوار اور ایس یو وی جیسی کاریں شامل ہیں اور ان سے کم پر ان کے لیے اکتفا ناممکن ہے۔
امرتسر سے بی جے پی امیدوار اور پیشہ سے وکیل ارون جیٹلی ، مرسیڈیز ، بی ایم ڈبلیو ، ہنڈا اکارڈ، ٹویوٹا فارچونز اور پورشے کے مالک ہیں۔
بی جے پی رکن اور بھوجپوری فلم اسٹار منوج تیواری کے پاس بھی 4 گاڑیاں ہیں جن میں مرسیڈیز بنز ، فارچیونز اور ہونڈا سٹی شامل ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالینی متھرا سے بی جے پی امیدوار ہیں جن کے پاس مرسیڈیز اور ٹویوٹا نوا موجود ہے۔ ناگور راجستھان کی کانگریس قائد جیوتی مردھا امیر ترین خاتون ہیں جن کے پاس مرسیڈیز ہے۔ ہریانہ کے کانگریس قائد کلدیپ بشنوئی 5 گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں جاگیوار اور رینج روور شامل ہیں۔ سابق کرکٹر محمد اظہرالدین ہونڈا سی آر وی کے علاوہ ایک بی ایم ڈبلیو 650 کے مالک ہیں۔ بلاری کرناٹک کے بی جے پی امیدوار سری راملو کا شمار ان چند سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو ہندوستان میں ہمر کے مالک ہیں۔ بی جے پی قائد میناکشی لیکھی کے نام پر کوئی کار تو نہیں البتہ ان کے شوہر جیگوار ، بی ایم ڈبلیو ، بینٹلی اور شیورلے کے مالک ہیں۔

Mercedes, BMWs, Audis hot favourites of Indian politicians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں