دونوں ریاستوں میں وائی ایس آر کے سنہرے دور کا واپس لانے کا عہد - جگن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-14

دونوں ریاستوں میں وائی ایس آر کے سنہرے دور کا واپس لانے کا عہد - جگن

جگن موہن ریڈی نے راج شیکھر ریڈی کے سنہرے دور کو تلنگانہ اور سیما آندھرا میں واپس لانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے پکوان گیس پر 100 روپے سبسیڈی اور 150 یونٹ تک برقی سربراہی 100 روپے میں مہیا کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ دیہی علاقوں کی خواتین کے لیے 2 لاکھ ملازمتیں اور غریبوں کے لیے 50 لاکھ مکانات کی تعمیر ، کسانوں کے لیے 2 ہزار کروڑ روپے آفات سماوی راحت فنڈ اور سلف ہیلپ گروپ کے 20 ہزار کروڑ روپے قرضوں کے معاف کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
وائی ایس آر کانگریس پارٹی سربراہ جگن موہن ریڈی نے پارٹی منشور جاری کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہم حیدرآباد سے بہتر دارالحکومت تعمیر کریں گے جو ایک ماڈل سٹی ہوگا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی پارٹی 2019 تک برقی کٹوتی سے پاک ریاست بنائے گی ، علاوہ ازیں کسانوں کو روزانہ 7 گھنٹے کی برقی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا۔

YSR Congress promises 'golden era' in both Telugu states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں