(پی ٹی آئی)
برطانوی یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے اپنی سرگرمیوں کے ذریعہ برطانیہ کے عالمی معیارکی انجینئرنگ اور اختراعی مہارات کی نمائش کرتے ہوئے مشہور اواز سے تیزرفتار سوپر سونک کار کا انکشاف کیا جو ایک ہزار میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے سفر کیلئے تیار کی گئی ہے۔ بلڈ ہاؤنڈ ایس ایس سی ایک ایسی کار ہے جسے جیٹ اور راکٹ توانائی فراہم کی جاتی ہے جو ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیلئے تیار کی گئی ہپے۔ اس کا وزن 7 ٹن سے زائد ہے اور ان کی صلاحیت 135000 ہارس پاور ہے جو ابتدائی گرڈ پر فارمولہ I جیسی تمام کارس سے 6 زیادہ طاقت ہوتی ہے۔ کار، موٹر اور طیارہ ٹکنالوجی کا امتزاج ہے۔ برٹش کونسل قطر کے ڈائرکٹر مارٹن ہوپ نے بتایاکہ تعلیم، اختراع اور انجےئرنگ روایتی طورپر برطانیہ کی بہت ہی طاقتور خصوصیات رہی ہیں جبکہ بلڈ ہاونڈ ایس ایس سی موجودہ دور کے برطانیہ میں عظیم ترین چند دور اندیش افراد کے درمیان اشتراک کا نتیجہ ہے۔ ہمیں مقامی طلباء، کاروباری قائدین اور فیصلہ سازوں کو اس بات سے واقف کراتے ہوئے بڑی مسرت ہے۔ یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ (یو ڈبلیو ای) برسٹل ٹیم نے کار کا دو میٹر طویل اسکیل ماڈل پیش کیا تاکہ قطر کے متعدد اسکولوں کے طلباء کو مدعو کیا جاسکے جنہوں نے اختراعی پراجکٹ پر لکچر میں شرکت کی تھی۔ لکچر میں ٹیم کو پیش آئے چیلنجس اور تاحال ان پر قابو پانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر بھی معلومات فراہم کی گئیں کہ اس طرح سے دوران طالب علمی یو ڈبلیو ای برسٹل کے طلباء نے کونسے طریقے کار اختیار کئے تھے۔
UK Varsity showcases expertise of the fastest car in Dubai
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں