(پی ٹی آئی)
نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے جنہوں نے ممتا بنرجی پر ووٹ بینک کی سیاست کا الزام عائد کیاہے، ترنمول کانگریس سربراہ نے آج کہاکہ جن لوگوں کے ہاتھ خون رنگے ہوئے ہیں انہیں ملک کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ضلع شمالی دینا پور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا"جنہوں نے اپنے ہاتھوں کو خون سے رنگ لیا ہے ان کیلئے مناسب یہی ہے کہ وہ ملک کے بارے میں بات نہ کریں"۔ یہ کہتے ہوئے کہ ترنمول کانگریس اس وقت مرکزی حکومت میں تھی جب اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے۔ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کا نام لئے بغیر کہاکہ اس وقت گجرات میں فسادات ہوئے اور عوام نے فسادات کی تائید نہیں کی۔ میں اپنی جان دینے کیلئے تیار ہوں لیکن ہندووں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترنمول کانگریس فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور تمام مذہبوں کے احترام کیلئے کھڑی ہے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی حتی کہ وہ فنڈس خرچ کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے ملک کو تقسیم کرنے کیلئے ہاتھ ملالئے ہیں جس کی دلیل مسئلہ تلنگانہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس ملک کو فروخت کررہی ہے اور کہاکہ یہ پارٹی ضروری اشیاء کی قیمتوں، کرپشن اور پٹرو پروڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے عام آدمی کی گزر بسر مشکل میں ڈالنے کیلئے ذمہ دار ہے۔ ممتا بنرجی نے پرزور لفظوں میں کہاکہ اگر ان کی پارٹی اقتدار پر آئے گی تو ملک کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف ترنمول کانگریس ہی دہلی میں حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔
Attempt to divide Hindus, Muslims will not be allowed - Mamata
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں