شادی شدہ خواتین کو بے راہ روی پر پھانسی دی جائے - ابو عاصم اعظمی

Hang-women-if-sex-outside-marriage
ممبئی۔
(یو این آئی)
سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے آج کہا کہ شادی شدہ خواتین کو جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کریں اور عصمت ریزی کے مجرمین کو سولی پر چڑھا دینا چاہئے۔
ایک مقامی روزنامہ میں شائع شدہ اطلاع کے مطابق اعظمی نے کہا :
"زنا کی سزا اسلام میں سزائے موت ہے لیکن یہاں (ہندوستان میں) صرف مرد کو سزا دی جاتی ہے ، خواتین کو مجرم ہونے کے باوجود کوئی سزا نہیں ہے۔ ہندوستان میں کسی فرد کے ساتھ اس کی مرضی سے جنسی تعلق قائم کرنا کوئی جرم نہیں لیکن وہی فرد شکایت کر دے تو مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔
اب ایسے بے شمار معاملات سامنے آرہے ہیں جبکہ لڑکیاں صرف اس بات پر شکایت درج کروا دیتی ہیں کہ انہیں کسی نہ چھوا حتی کہ کوئی انہیں ہاتھ نہ لگائے تب بھی شکایت کر بیٹھتی ہیں۔ اس صورت میں مرد کی عزت خاک میں مل جاتی ہے۔
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اسلامی احکام کے مطابق زنا مرضی سے ہو یا جبراً کیا جائے، اس پر سزا دی جانی چاہئے۔
عصمت ریزی کے مسئلہ کے حل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اعظمی نے کہا :
"کوئی بھی خاتون شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ، اگر وہ اپنی مرضی یا بغیر مرضی کے کسی مرد کے ساتھ جاتی ہے تو دونوں کو پھانسی دے دی جانی چاہئے۔ کسی لڑکی کو اپنی مرضی سے بھی کسی مرد کے ساتھ جانے کی اجازت نہ دی جائے۔"

Hang women if they have sex outside marriage: Abu Azmi