اسلام آباد کی میوہ مارکیٹ میں زبردست بم دھماکہ - 23 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-10

اسلام آباد کی میوہ مارکیٹ میں زبردست بم دھماکہ - 23 ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی دارالحکومت کے مضافات میں واقع مارکٹ میں بم دھماکہ میں زائد از 23 افراد ہلاک اور دیگر 100 زخمی ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس کے آئی جی خالد کے مطابق یہ سبزی منڈی علاقہ کے بڑی علاقہ کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔ اور یہاں مختلف علاقو ں اسے پھلوں اور سبزیوں کے تاجرآتے ہیں۔ اسلام آباد میں سیکٹر آئی -11 میں واقع سبزی منڈ ی کے اندر صبح کے مصروف اوقات میں دھماکہ ہوا جس میں 20 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے ۔ پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور راحت کار جائے واقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ نے اس دھماکہ کے علاوہ کل سبی کے ریلوے اسٹیشن میں ہوئے دونوں حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے ۔ ایک ایمیل پیغام میں شاہد اللہ نے کہا ہے کہ بے گناہ عوام پر کئے جانے والے حملے شرعا" ناجائز اور حرام ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اور طالبان کے درمیان بات چیت جاری ہے تاکہ تشدد کو ختم کیا جاسکے ۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا ہے۔ طالبان نے 10 اپریل تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور یہ حادثہ آرمی کورپس کمانڈنٹ کانفرنس سے قبل ہوا ہے۔ پولیس حکام نے 20 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( پمز) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے صحا فیوں سے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 23 ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 افراد ایسے ہیں جن کی حالت نہایت تشویشناک ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے آئی جی خالد خٹک کے مطابق یہ دھماکہ صبح 8 بجے کے قریب ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ سبزی منڈی علاقہ کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے اور یہاں مختلف علاقوں سے پھلوں اور سبزیوں کے تاجر آتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس منڈی میں صبح سویرے ہی ہراج شروع ہو جاتا ہے ا ور آج بھی یہ واقعہ ایک ہراج کے دوران پیش آیا ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس حملہ میں تقریبا" 4 تا 5 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ جس جگہ پر دھماکہ ہوا وہا ں پر پولیس ملازمین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔

A big bomb explosion in a fruit market killed 23 in Islamabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں