شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کے غیر مجاز وزیر اعظم - بی این پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-10

شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کے غیر مجاز وزیر اعظم - بی این پی

ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی ) قائد طارق رحمٰن نےکہا کہ بنگو بندھو شیخ مجیب الرحمٰن ملک کے غیر قانونی مجاز وزیر اعظم تھے ۔ اس ریمارک سے عین ایک ہفتہ قبل طارق رحمٰن نے ضیاء الرحمٰن کے اولین صدر ہونے کا دعوی کیا تھا۔ BDNEW24.COM نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ طارق رحمٰن نے منگل کولندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمٰن ملک کے اولین غیر مجاوز وزیر اعظم تھے کیونکہ انہوں نے بظاہر 10 اپریل 1971 ء کو تشکیل حکومت کے وقت اعلان آزادی کے حکم عدولی کی تھی۔ 2008 ء سے لندن میں مقیم طارق رحمٰن نے منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 جنوری کو بنگلہ دیش واپسی کے بعد شیخ مجیب الرحمٰن 12 جنوری کو وزیر اعظم کے عہدےکا حلف کیسے لے سکتے تھے جبکہ دستور اس وقت مرتب بھی نہیں ہوا تھا ۔ بی این پی نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی اپنے والد کی طرح غیرمجاز طور پر برسر اقتدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں درستگی کے لئے حقیقت کو احاطہ تحریر میں لانا اور بے نقاب کرنا ضروری ہے اگرچیکہ یہ انتہا ئی ناخوشگوار واقعہ ہے ۔ شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کے بانی اور بابائے بنگلہ دیش کی حیثیت سے مشہور ہیں ۔

'Sheikh Mujib was an illegal PM'- BNP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں