دنیا کے حالات پیچیدہ ہو گئے ہیں - امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-10

دنیا کے حالات پیچیدہ ہو گئے ہیں - امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکہ دنیا کا ایک طاقتور ملک ہونے کے باوجود وہ ہر معاملہ میں اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہاکہ امریکہ دنیا کا ایک طاقتور ملک ہے لیکن وہ دنیا کے ہر معاملہ میں اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔ ہر بات کا نتیجہ اپنی مرضی کے مطابق حاصل نہیں کرسکتا۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے حالیہ سیاسی حالات کے سیاسی پس منظر میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں جو سیاسی تبدیلیاں آئیں ہیں ان کی وجہہ امریکہ ہر معاملہ میں اپنی پسند کانتیجہ حاصل کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ آج کے سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر امریکہ طاقتور ملک ہونے کے باوجود اپنی پسند کا نتیجہ حاصل نہیں کرسکتا۔ امریکہ، ہر معاملہ میں اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔ آج کی ندیا میں کئی معاشی طاقتیں ابھر رہی ہیں۔ چین، ہندوستان، میکسیکو، کوریا، برازیل اور دیگر کئی ممالک عالمی منظر میں بہترین کھلاڑی بن کر ابھر رہے ہیں۔ جان کیری نے بتایاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے امداد حاصل کرنے والے کئی ممالک آج عطیہ دینے والے ممالک بن گئے ہیں۔ جان کیری نے کہاکہ آج کی تبدیلی پذیر دنیا میں ہم رہ رہے ہیں۔ آج کی پیچیدہ دنیا میں ہم رہ رہے ہیں۔ اب تک ایسے حالات نہیں تھے لیکن اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔ جان کیری نے کہاکہ آج کا نوجوان ساریا دنیا سے رابطہ رکھنے کے قابل بن گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے وسیلہ سے رابطہ کے وسائل دستیاب ہوگئے ہیں۔ جان کیری، امریکہ کے اعلیٰ سفارتکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ دوسرے علاقوں پر اثر انداز ہوا ہے۔ اوباما انتظامیہ نے ایشیا بحرالکاہل میں طاقت کے توازن کیلئے جو کچھ کیا ہے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں امریکہ نے طاقت کے توازن کی بحالی کیلئے جو کچھ کیا ہے اس کا خیرمقدم کیا گیا۔ جان کیری نے کہاکہ امریکہ کے حلیف عظیم ہیں اور امریکہ کے شراکت دار عظیم ہیں۔ تاہم انہوں نے سنیٹ کے ارکان سے کہاکہ امریکہ دنیا کا ایک طاقتور ملک ہونے کے باوجود ہر معاملہ میں اپنی مرضی نہیں چلاسکتا۔ کیونکہ آج کے سیاسی حالات ایسے نہیں جو کبھی تھے۔ دنیا بدل چکی ہے۔ عالمی سطح پر دیگر معاشی طاقتیں ابھر رہی ہیں۔ آج کی پیچیدہ دنیا میں امریکہ وہ چیز حاصل نہیں کرسکتا جو وہ چاہتا ہے۔

US despite being powerful, can't dictate every outcome - Kerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں