آئین کا احترام مگر بنگال کی توہین برداشت نہیں - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-10

آئین کا احترام مگر بنگال کی توہین برداشت نہیں - ممتا

پرولیا۔
(پی ٹی آئی)
5پولیس سپرنٹنڈنٹوں اور ایک ضلع مجسٹریٹ کے تبادلے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو ماننے سے انکار کرنے والی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو کہا کہ وہ آئین پر عمل کرتی ہیں، لیکن وہ ریاست کی توہین برداشت نہیں کریں گی۔ ممتا نے یہاں ایک جلسہ عام میں اپنی تقریر میں الیکشن کمیشن کا نام لئے بغیر کہا ’میں جانتی ہوں کہ آئین کیا ہے۔ میں آئین پر عمل کرتی ہوں لیکن کسی کوبھی بنگال کی توہین کرنے کا حق نہیں ہے۔ میں نے آپ کو اپنی بے عزتی کرنے کا حق نہیں دیا ہے جب میں آپ کو احترام دیتی ہوں ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے تباہ لے کا حکم دئیے جانے کے بعد کل کمیشن پر حملہ شروع کرنے والی ممتا نے کہاکہ وہ دہلی سے مل رہی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا "میں جب تک زندہ رہوں گی تب تک اپنا سر اٹھاکر جیوں گی، میں دہلی سے ملنے والی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں"۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دو تین لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو کچھ لوگوں کی حمایت سے ملک کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی پیدائش رابندرناتھ ٹیگور اور قاضی نذر الاسلام کی آئیڈیا لوجی پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا مغربی بنگال میں 8 افسران کا تبادلہ کرنے کے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے ناراض وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے اسے ماننے سے انکار کرنے کے ایک دن بعد ریاستی حکومت نے آج کمیشن سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ایک اعلیٰ ذرائع نے صحافیوں کو بتایا’ ہاں، چیف سکریٹری نے کمیشن کو خط لکھ کر اس سے حکام کے تبادلے کے سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے، ذرائع نے کہاکہ اپنے خط میں چیف سکریٹری نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت سے بات چیت کئے بغیر تبادلے کئے گئے اور خالی جگہوں کے مقام پر نئی تعیناتی کی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں