ورون گاندھی کی جانب سے راہل کی ستائش اور پھر تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-03

ورون گاندھی کی جانب سے راہل کی ستائش اور پھر تردید

varun-rahul
سلطان پور/رائے بریلی۔
(پی آئی آئی)
رشتہ کے بھائیوں کے درمیان گرمجوشی کا نادر مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے ورون گاندھی نے امیٹھی میں خواتین کو بااختیار بنانے راہول گاندھی کی کوششوں کی ستائش کی جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ اس ستائش پر انہیں مسرت ہوئی ہے۔ لوک سبھا حلقہ سلطان پور کے بی جے پی امیدوار ورون گاندھی نے کل رات اپنے حلقہ میں اساتذہ کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راہول اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں خواتین کے موقف کو بہتر بنانے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ اچھا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضلع میں وہ بھی ایسا ہی کرنا چاہیں گے۔ ورون کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش پر راہول گاندھی نے جو اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ رائے بریلی یمں تھے، کہاکہ ورون صحیح کہہ رہے ہیں۔ ہم ایک حکمت عملی کے مطابق امیٹھی میں مسلسل کام کررہے ہیں۔ ہم نے وہاں تعلیمی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا ہے اور کسانوں کیلئے کام ہے۔ وہاں ایک فوڈ پارک بھی قائم کیا گیا ہے۔ مجھے مسرت ہے کہ دوسرے لوگ بھی امیٹھی میں کئے جارہے کام کی ستائش کررہے ہیں۔ بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی کے امیٹھی لوک سبھا حلقہ میں مقابلہ کے اثرات سے متعلق سوال پر راہول گاندھی نے کہاکہ اب امیٹھی کے عوام کو ہی فیصلہ کرنا ہے۔ اسی دوران موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق ورون گاندھی نے کہاکہ ان کے تبصرہ کو کسی سیاسی پارٹی یا امیدوار کی توثیق نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ ورون گاندھی نے کل رات امیٹھی میں خواتین کی حالت کو بہتر بنانے سیلف ہیلپ گروپ کی جانب سے کئے گئے کام کی ستائش کے بعد آج ٹوئٹر پر کہاکہ ان کی اس بات کو کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی توثیق کے طورپر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہاکہ کل رات میں نے اساتذہ اور این جی اوز کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ تبصرہ کیا تھا کیونکہ مجھ سے دریافت کیا گیا تھا کہ میں امیٹھی میں کئے جارہے اقدامات کے بارے میں کیا جانتا ہوں؟ میں نے اگرچیکہ امیٹھی کے سیلف ہیلپ گروپس کے کام کا بذات خود مشاہدہ نہیں کیا لیکن مجھے پتہ چلا تھا کہ وہ کافی اچھا کام کررہے ہیں اورمیں عوام پرزوردینا چاہا ہوں گا کہ وہ خود مکتفی ہونے کیلئے با اختیار بنیں۔ ایک ایسے جب کہ ورون گاندھی کی پارٹی کانگریس کے نائب صدر اور ان کی پارٹی کو نشانہ تنقید بنارہی ہے، انہوں نے امیٹھی میں اپنے رشتہ کے بھائی کی ستائش کی ہے جہاں سے بھگوا جماعت نے ٹی وی اداکارہ سے سیاست داں بنی سمرتی ایرانی کو اپنا امیدوار بنایا ہے تاکہ وہ راہول کو ٹکر دے سکیں۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق راہول گاندھی نے کہاکہ میں نے طویل مدتی نکتہ نظر سے امیٹھی میں کئی اسکیمیں نافذ کرنے کی کوشش کی ہے اور ورون نے جو کچھ کہا ہے وہ درست کہا ہے۔ راہول گاندھی یہاں رائے بریلی میں کلکٹریٹ کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔ وہ اپنی والدہ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے یہاں آئے ہوئے تھے۔ کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپس قائم کرتے ہوئے خواتین کو خود مکتفی بنانے اپنی سی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ میں نے امیٹھی میں ایک تعلیمی مرکزبنانے اور کسانوں ونوجوانوں کی بہبود کیلئے طویل مدتی فلاحی اقدامات کرنے کی کوشش کی ہے۔

Varun Gandhi praises Rahul Gandhi, then clarifies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں