(پی ٹی آئی)
سماج وادی پارٹی نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اونچی ذات والوں کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آج اقلیتی فرقہ کو پولیس اور دیگر سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ فراہم کرنے، دہشت گردی کے الزام میں جیل میں محرو س بے قصور مسلمانوں کی رہائی اور اعلیٰ ذاتوں کیلئے ایک کمیشن کی تشکیل کا وعدہ کیا۔ فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف سخت قانون وضع کرنے کا عہد کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو کی زیر قیادت سماج وادی پارٹی نے کہاکہ وہ 2002 ء کے گجرات فسادات کے متاثرین کیلئے انصاف اور سری کرشنا کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی۔ انتخابی منشور میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکز میں ایسی غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی حکومت قائم ہوتی ہے جس کا سماج وادی پارٹی ایک حصہ ہوتو ملک بھر میں مفت تعلیم اور مفت طبی نگہداشت کی گنجائش فراہم کی جائے گی۔ ملائم سنگھ نے 24صفحات پر مشتمل منشور جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی خواتین، اقلیتی اور دیگر کمیشنوں کی طرزپر ایک کمیٹی تشکیل دے گی تاکہ اعلیٰ ذات والوں کے مسائل کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس کے علاوہ پارٹی مسلمانوں کو ان کی آبادی کی اساس پر سرکاری ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرنے دستور میں ترمیم کرے گی اور انہیں پولیس اور پی اے سی میں 15فیصد تحفظات دئیے جائیں گے۔
Samajwadi Party manifesto promises job reservation to Muslims
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں