پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 03-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-03

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 03-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-03

(یو این آئی)
پرانے شہر حیدرآبادکے علاقہ حافظ بابا نگر کی ایک بیکری سے خریدے گئے بیکری ایٹم کھانے کے بعد 22افراد متاثر ہوگئے جن میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔ متاثرین میں چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 15افراد کو فیور ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے، جبکہ سات افراد کا علاج بارکس کے کمیونٹی ہلتھ سنٹر میں جاری ہے۔ متاثرین نے بتایاکہ انہوں نے تین دن قبل چکن برگر اور پیسٹریز کھائے تھے۔ یہ اشیاء کھاتے ہی وہ بیمار پڑگئے۔ حافظ بابا نگر کے رہنے والے ایک پلمبر قاسم نے بتایاکہ اس نے ہفتہ کو بیکری سے چکن برگر خریدے تھے۔ برگر کھانے کے بعد گھر کے 6افراد کو دست و قئے لاحق ہوئے۔ پہلے تمام افراد ایک خانگی کلینک کو پہنچے اوراس کے بعد بارکس ہاسپٹل سے رجوع ہوئے۔ اسی علاقہ کی ایک خاتون نے بتایاکہ ان کے بیٹے نے اتوار کے دن برگر خریدے تھے، جنہیں کھانے کے بعد گھر کے چار افراد بیمار پڑے گئے۔ بارکس کمیونٹی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجو نے بتایاکہ سات افراد کو شریک کرلیاگیا، جب کہ چار کو مزید علاج کیلئے فیورہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ مزید چند متاثرین آؤٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کرانے کے بعد روانہ ہوگئے۔ اسی دوران محکمہ بلدیہ نے بیکری مہر بندی کردی۔ اس سے پہلے چند کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرلئے گئے۔ اسسٹنٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر سرکل ڈاکٹر وینکٹ رمنا نے بتایاکہ ان نمونوں کو تجزیہ کیلئے لیباریٹری روانہ کیا جائے گا اور لیباریٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ کنچن باغ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ انسپکٹر رمیش کوتوال نے بتایاکہ واقعہ کے سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ متاثرین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کی جانب یس جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمیت غذا سے متاثر ہونے والوں میں محمد حمید، محمد ابراہیم، علیم، کریم النساء، عزیزہ، غوثیہ بیگم، محمد بیگم، محمد کریم الدین، نوید، محمودہ سلطانہ، روحی آسیہ، رباب بانو، سعید بن احمد، نکہت فاطمہ، آمنہ سعید، ادیبہ سعید، عفیفہ سعید، مونا سعیدہ تمام ساکنان حافظ بابا نگر شامل ہیں۔ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی متاثرہ فردکی حالت نازک نہیں ہے۔

ای-میل
رؤف خیز کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ "دکن کی چند ہستیاں" آندھراپردیش اردو اکیڈیمی کے مالی تعاون سے شائع ہوچکا ہے۔ جس میں جنوبی ہند کے تقریباً قابل ذکر شاعروں، ادیبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جیسے خورشید احمد جامی، مخدوم سلیما اریب، شاذ تمکنت، بن احمد تاب، اوج یعقوبی، سعدی، اقبال متین، روحی قادری، طالب رزاقی، غیاث متین، ذکی بلگرامی، مظفر مجاز، طالب خوندمیری، رضا وصفی، مصحف اقبال، محمد علی اثر، مقبول فاروقی، اثر غوری، اعظم راہی، ڈاکٹر داؤد اشرف، سعادت نظیر، وقار خلیل کے علاوہ مترجم اقبال سید احمد ایثار، انل ٹھکر اور علیم صبا نویدی کے فکر و فن پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ 192صفحات پر مشتمل یہ کتاب ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی نے بڑے اہتمام سے شائع کی ہے۔ اس کتاب کی رسم اجرا عنقریب عمل میں آئے گی۔ اس سے پہلے رؤف خیر کی گیارہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں