آئی اے این ایس
پاکستان میں ممنوعہ عسکری تنظیم یونائٹیڈ بلوچ آرمی ( یو بی اے ) نے ملک میں دو انتہائی طاقتور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ اطلاع دی ۔ ڈان آن لائن نے یو جی اے کے ایک ترجمان سلیم شاہد کے حوالے سے بتایا کہ راولپنڈی – اسلا مآباد کی سرحد پر سبزی و میوہ منڈی میں بم دھماکہ تنظیم کی کارستانی تھی ۔سلیم شاہد نے بتایا کہ ہماری تنظیم نے جڑواں شہر کی سبزی منڈی میں بم دھماکہ کیا تھا جو کلات ، تربت ، پنچ گور ، متگ اور بلوچستا ن کے دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسیز کی کاروائیوں کے خلاف انتقامی جذبہ کا نتیجہ تھا۔ اسلام آباد اور فوجی چھاؤنی شہر راولپنڈی کی سرحد پر سبزی و میوہ منڈی میں کل دھماکہ کے نتیجہ میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 50 کے قریب دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ دھماکہ اشیاء کو امرود کے ایک باکس میں پوشیدہ رکھا گیا تھا۔ تنظیم نے علاوہ ازیں ایک ٹرین میں بم دھماکہ کی بھی ذمہ قبول کی جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ منگل میں راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس جونہی صوبہ بلوچستان ئکے سیبی اسٹیشن پہنچی ٹرین کے ڈبہ نمبر 9 میں دھماکہ ہوا جس میں 17 افراد لقمہء اجل بن گئے ۔
United Baloch Army claims Islamabad bombing
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں