اسرائیلی وزیر خارجہ سے جان کیری کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

اسرائیلی وزیر خارجہ سے جان کیری کی ملاقات

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل ہم نصب اویگڈورلبرمین کے ساتھ ملاقات کے دوران وسیع تر موضوعات و مسائل پر تبادلہء خیال کیا جن میں اسرائیل اور فلسطنیوں کے درمیان امن بات چیت کی تازہ ترین صورتحال اور ایران بھی شامل ہے ۔ اسٹیٹ کی ڈپارٹمنٹ ترجمان جنیفر ساکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کی جان کیری نے اسرائیل اور فلسطنیوں جانب سے ان تمام اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا جن کے ذریعے خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ جنیفر نے بتایاکہ دونوں ممالک کی سیکورٹی اور علاقائی مسائل کے علاوہ ایران او ر شام پر بھی بات چیت ہوئی۔ یروشلم میں اجلاس سے قبل اسرائیلی اور فلسطینی بات چیت جاری رکھنے اور اس میں پیشرفت کی حتی المقدور کوشش کر رہےہیں اور فریقین نے یہ واضح اشارہ بھی دیا کہ وہ بات چیت آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ رواں ہفتے کے دوران بھی بات چیت جاری ہے ۔ ہم بھی بات چیت میں پیشرفت کے متمنی ہیں کیونکہ یہ نہ صرف اسرائیل اور فلسطینیوں بلکہ پورے خطہ کے حق میں بہتر ثابت ہوگا۔ ہم حصول مقصد کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے تیا ر ہیں ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے تمام پڑوسیوں مصر اور اردن کے ساتھ تمام معاہدوں سےیہ ثابت کیا ہے کہ ہم علاقہ میں حقیقی امن کےخواہاں ہیں ۔ لیبرین نے یہ بھی کہاکہ خطہ کے لئے سب سے بڑا چیلینج ایران ہے ۔

Kerry meets Israeli Foreign Minister, discuss Mideast talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں