مودی کے خلاف اوما بھارتی کے نفرت آمیز بیان کی پرانی ویڈیو جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-18

مودی کے خلاف اوما بھارتی کے نفرت آمیز بیان کی پرانی ویڈیو جاری

کانگریس نے آج تین سال پرانا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بی جے پی کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کر دیا جس میں سینئر پارٹی لیڈر اوما بھارتی نے نریندر مودی کو تباہی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اور گجرات کی ترقی کے بارے میں ان کے دعوؤں کو فریب بتایا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو کانگریس پارٹی کی بوکھلاہٹ اور کانگریس کے پہلے خاندان کو بچانے کی لمحہ آخر کی کوشش کے مماثل ہے۔
ویڈیو میں اوما بھارتی نے ، جو بی جے پی سے ترک تعلق کے بعد بھارتیہ جن شکتی پارٹی کی قیادت کر رہی تھیں ، کہا کہ انہوں نے ہندوؤں کو کبھی اتنا خوفزدہ نہیں دیکھا جتنا کہ وہ گجرات میں ہیں اور گجرات ایک خوف کی ماری ریاست بن گئی ہے۔

Uma Bharati's old video against Modi creates ripples

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں