مودی کارپوریٹ گھرانوں اور فرقہ پرستوں کے مشترکہ امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-18

مودی کارپوریٹ گھرانوں اور فرقہ پرستوں کے مشترکہ امیدوار

نریندر مودی کو تمام کارپوریٹ اور فرقہ پرست طاقتوں کا مشترکہ امیدوار قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے آج کہا کہ تمام غیر کانگریسی جماعتوں کو بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار کے خلاف مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارنا چاہیے تھا لیکن سیاسی جماعتیں کسی مشترکہ فیصلے پر نہیں پہنچ سکیں۔ اب صرف بایاں بازو امیدوار ہی سرمایہ دار اور فرقہ پرست قوتوں سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ سی پی آئی ایم نے وارانسی لوک سبھا نشست سے ہیرا لال یادو کو مودی کے خلاف امیدوار بنایا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی سے اروند کجریوال اور کانگریس سے اجئے رائے کے علاوہ دیگر امیدوار بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ پرکاش کرت نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ تمام کارپوریٹ گھرانے کسی واحد شخص کی تائید کر رہے ہیں۔ اب تک کانگریس کارپوریٹ گھرانوں کے مفادات کی تکمیل کر رہی تھی لیکن اب معاشی انحطاط کے بعد کارپوریٹ گھرانے مودی کے حامی بن گئے ہیں۔
سینئر قائد کرت نے مزید کہا کہ مودی کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے حصے کے طور پر وارانسی سے امیدوار بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے فرقہ پرست ایجنڈا کو مزید آگے بڑھا سکیں اور مذہبی خطوط پر رائے دہندوں کو تقسیم کر سکیں۔
کئی دیگر بائیں بازو قائدین اور سماجی کارکنوں نے بھی مودی کو جاریہ سال کے لوک سبھا انتخابات میں کارپوریٹ گھرانوں کا امیدوار قرار دیا۔

Modi is the joint candidate of corporate houses and communal forces Prakash Karat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں