شمالی کوریا کا اشتعال انگیزی انتہائی خطرناک - امریکہ حلیفوں کی حفاظت کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-03

شمالی کوریا کا اشتعال انگیزی انتہائی خطرناک - امریکہ حلیفوں کی حفاظت کرے گا

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے کہاکہ شمالی کوریا کی جانب سے جو اقدامات کئے جارہے ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں اور انتہائی اشتعال انگیزی کا باعث ہیں۔ شمالی کوریا نے حال ہی میں جو اقدامات کئے ہیں اور جو کررہا ہے وہ علاقہ میں شدید کشیدگی پیدا کرنے والے ہیں‘ جبکہ پہلے ہی سے زبردست کشیدگی موجود ہے۔ وائٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کارنی نے کہاکہ شمالی کوریا کی جانب سے انتہائی خطرناک اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دھمکیوں سے پر اقدامات سے حالات اور زیادہ ابتر ہوگئے ہیں۔ ان اشتعال انگیز اقدامات سے شمالی کوریا عالمی براداری میں یک و تنہا ہوتا جارہا ہے۔ امریکہ اپنے حلیفوں کے دفاع کے عہد پر سختی سے قائم ہے اور امریکہ حلیفوں جنوبی کوریا اور جاپان سے قریبی تال میل رکھے گا۔ ان تمام معاملات کے سلسلہ میں قوانین موجود ہیں۔ کوئی بھی نیوکلیر تجربہ اور کوئی بھی بالسٹک میزائل تجربہ ان موجود قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ ان کا یہ مطلب ہے کہ نیوکلیر تجربہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے قراردادوں 1718 اور1874 کے ذریعہ نیوکلیر تجربہ اور بالسٹک میزائل کے تجربوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے باوجود شمالی کوریا کی اس طرح کی سرگرمیاں کھلی اشتعال انگیزی ہیں۔ جے کارنی نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقومی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے دو روڈانگ بالسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ سکیورٹی کونسل کی قرارداروں 1874ء اور 2094 کے تحت مزید اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا بالسٹک میزائل ٹکنالوجی کا استعمال ترک کردے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں