ملایشیا لاپتہ طیارہ - تلاش مہم جاری رکھنے ماہرین کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-24

ملایشیا لاپتہ طیارہ - تلاش مہم جاری رکھنے ماہرین کا عزم

ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کے لیے ٹائٹانک جہاز کی تلاشی کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا ویسا طریقہ اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے تلاش کے لیے روبوٹ ، منی آبدوز استعمال کیے تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ تلاش کے دوسرے مرحلہ کے لیے آسٹریلیا نے ملایشیا ، چین اور امریکہ سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائٹانک جہاز 1985 میں بحر اوقیانوس [Atlantic Ocean] کے کے سمندر میں 3800 میٹر گہرائی میں دستیاب ہوا تھا۔ ٹائٹانک جہاز کی تلاشی کے لیے جو نظام استعمال کیا گیا تھا ویسا ہی سسٹم لاپتہ طیارہ کی تلاش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی ابوٹ نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ طیارہ کہیں زمین پر اتر گیا ہے۔

Titanic-like submarines to search for missing Malaysian airliner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں