Palestinian factions to form unity government
فلسطینی مجاہدین کی تحریک حماس اور صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس کی فتح پارٹی کے درمیان عام انتخابات کا انعقاد اور متحدہ حکومت کا قیام عمل میں لانے پر اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے۔ حماس کے ساتھ بات چیت میں مصروف وفد کے ایک رکن مصطفیٰ برغوطی نے ژنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اندرون پانچ ہفتہ عبوری متحدہ حکومت کا اعلان ہوگا جس کے بعد اندرون چھ ماہ عام انتخابات ہوں گے۔برغوطی نے بتایا کہ غزہ میں مفاہمتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے اور آج کے اجلاس میں متحدہ حکومت کے قیام ، انتخابات اور پی ایک او کی ساخت پر نظرثانی سے متعلق پیشرفت ہوئی۔ فریقین نے تمام مسائل کو حل کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں