گجرات کا ترقیاتی ماڈل جھوٹ - اکھیلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-24

گجرات کا ترقیاتی ماڈل جھوٹ - اکھیلیش یادو

وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی کا گجرات ماڈل ایک بڑا جھوٹ ہے اور بی جے پی کو اس کے بارے میں وضاحت کرنی چاہیے۔ یادو نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ گجرات ترقیاتی ماڈل جیسی کسی چیز کا وجود نہیں ہے۔ انہوں نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کے منصب جلیلہ کے لیے بی جے پی کے امیدوار نہیں بلکہ وی ایچ پی ، آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے نمائندہ ہیں۔ اترپردیش میں نشستیں جیتنے کے لیے ان لوگوں نے فرقہ پرستی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ عوام کے لیے بی جے پی کے پاس چونکہ اب کوئی پروگرام نہیں ہے اس لیے وہ اب 2G ، 3G اور جیجا جی جیسے مسائل اٹھا رہی ہے۔

BJP's Gujarat model is a big lie, says Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں