تلگو دیشم - بی جے پی اتحاد کا بحران ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

تلگو دیشم - بی جے پی اتحاد کا بحران ختم

تلگو دیشم اور بی جے پی کے درمیان انتخابی اتحاد کے معاملہ کی آج شام یکسوئی ہو گئی۔ بی جے پی کے قومی ترجمان پرکاش جاؤدیکر ، آندھراپردیش ہونٹ کے صدر ہری بابو، تلگو دیشم رکن پارلیمنٹ سوجنا چودھری اور سابق رکن پارلیمنٹ رام موہن راؤ نے شام میں سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو کی رہائش گا ہ پر بات چیت کرتے ہوئے بحران ختم کر دیا۔ بی جے پی کو ابتداء میں اتحاد کے ایک حصہ کے طور پر آندھرا پردیش کے 13 اضلاع میں اسمبلی کے 14 اور لوک سبھا کے 4 حلقے دیئے گئے تھے ۔ تلگو دیشم نے کل برہمی ظاہر کرتے ہوئےکہا تھا کہ بی جے پی نے کمزور امیدوار میدان میں اتارے ہیں جس سے حریفوں کو فائدہ ہوگا اور اتحاد کے امکانات متاثر ہوں گے۔ جاؤ دیکر نے قبل ازیں سوجنا چودھری سے تفصیلی بات چیت کی جس کے بعد بی جے پی لیڈر نے چندرا بابو نائیڈو سے بھی 2 گھنٹے تک تبادلہء خیال کیا ۔ بی جے پی لیڈر نے بعد ازاں کہا کہ اتحاد جاری رہے گا حتی ٰ کہ چندرا بابو نائیڈووا نتحابی مہم شرکت کے لئے ضلع کرشنا روانہ ہو گئے۔ تلگو دیشم پارٹی کا اصرار تھا کہ اسے ذیادہ نشستیں دی جائیں لیکن نی جے پی نے صرف اچا پورم اسمبلی حلقہ ہی چھوڑنے پر اتفاق کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ہری بابو نے کہا کہ کسی بھی اتحاد میں اعتراضات فطری ہوتے ہیں اور ہم نے خوشگوار ماحول میں بات چیت کے ذریعے مسئلہ کی یکسوئی کر لی ہے ۔ سیما - آندھرا پردیش پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل کل ختم ہونے والا ہے۔ اس دوران سوجنا چودھری نے کہا کہ بی جے پی نے حلقہ لوک سبھا نرسا راؤ پیٹ سے امیدوار تبدیل کرنے سے بھی اتفاق کر لیا ہے ۔

TDP-BJP Crisis Ends, Alliance on Track

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں