کانگریس کا سیما آندھرا انتخابی منشور جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-19

کانگریس کا سیما آندھرا انتخابی منشور جاری

آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی نے کانگریس کے اقتدار میں آنے پر آئندہ پانچ سال تک برقی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کا عوام سے وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کے انتخابی منشور کو جاری کرنے کے بعد اندرا بھون میں منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر اور سیما آندھرا الیکشن تشہیری کمیٹی کے صدر چرنجیوی نے کہا کہ کسانوں کو 9 گھنٹے مفت معیاری برقی سربراہ کی جائے گی۔
لڑکی کی پیدائش پر ان کے خاندان کو 100 گز زمین دی جائے گی۔ خواتین کو مفت کلر ٹی وی اور ڈش انٹینا کنکشن فراہم کیا جائے گا ، سرکاری کالجز کے طلبا کو فری لیپ ٹاپ دیا جائے گا۔ غریب خاندان کو 10 یونٹ تک مفت برقی سربراہ کی جائے گی۔ معذورین کے وظائف کو 500 روپے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کو پانچ دن ہی کام کے دن رہیں گے اسی طرح ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 60 برس کر دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ راگھو ویرا ریڈی نے کہا کہ پارٹی کے 25 سینئر قائدین نے یہ منشور تیار کیا ہے ، ہم تلگو دیشم یا وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔

Congress promises power, TV, laptop freebies in Seemandhra manifesto

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں