18/اپریل لکھنؤ پی۔ٹی۔آئی
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں کل شام گردو غبار کے زبردست طوفان نے شدید تباہی برپا کردی ہے۔ کئی مقانات کی چھتیں منہدم ہو گئیں ، تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور برقی کھمبے گر گئے۔کم ازکم 28 افراد ہلاک اور زائد از 30 زخمی ہو گئے ۔ فرخ آباد میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بارہ بنکی میں 6 افراد بشمول 2 بچے ہلاک ہو گئے ۔ لکھنؤ اور سیتا پور میں 3 – 3 ہلاکتیں ہوئی ۔ ہردوئی اور جالاؤن میں 2- 2 اموات ہوئی۔ فیض آباد میں ایک شخص ہلاک ہوا ۔ طوفانی ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے بعد بارش ہوئی۔ سرکاری اور خانگی املاک کو بھاری نقصان پہنچا ۔ محکمئہ موسمیات نےبتایا کہ راجستھان کی فضاؤں میں مغرب کی نامساعد موسمی حالات کے اثرات کے سبب کل طوفانی ہوائیں چلیں اور بارش ہوئی۔ 27 killed as severe dust storm hits Uttar Pradesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں