ملایشیا کے ایرپورٹس پر سخت حفاظتی انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-01

ملایشیا کے ایرپورٹس پر سخت حفاظتی انتظامات

ملائشیائی حکام نے MH370 حادثہ کے تناظر میں نئی سکیورٹی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت کاک پٹ میں پائلٹ اور شریک پائلٹ کو کبھی تنہا نہ چھوڑنے کا حکم بھی شامل ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق فضا میں دوران پرواز اور سطح زمین پر فلائٹ سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردئیے گئے ہیں۔ اگر کسی پائلٹ یا شریک پائلٹ کو حاجت روائی کیلئے ٹوائیلٹ بھی جانے کی ضرورت پڑجائے تو انہیں ایسی صورتحال میں بھی تنہا نہ رہنے دیا جائے ۔ کاک پٹ میں عملہ کی تعداد سے متعلق بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ملائشیا ایرلائنس اور ملائشیا ایرپورٹس ہولڈنگس برحد( ایم اے ایچ بی) نے وضاحت کی کہ اگر پائلٹ یا شریک پائلٹ کو ٹوائیلٹ جانے کی ضرورت پڑی تو ایسی صورت میں بھی کاک پٹ میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ کبین عملہ کا ایک شخص بھی، ریسٹ روم سے پائلٹ یا شریک پائلٹ کی رواپسی تک کاک پٹ میں موجود رہے گا۔ کاک پٹ میں کھانا سربراہ کرتے وقت بھی ایک فلائٹ اٹنڈنٹ کو دروازہ پر کھڑا رہنا پڑے گا تاکہ کوئی اور شخص ممنوعہ علاقہ میں داخل نہ ہونے پائے۔ زمینی سطح پر بین الاقوامی پرواز کو جانے والے کسی بھی شخص اور مسافر کو 2میٹل ڈیٹکٹرس سے گذرنا پڑے گا اور جامہ تلاشی بھی عام ہوگی۔ مسافرین کو جوتوں کے ساتھ ساتھ بیلٹ اور جیاکٹس بھی اتارنے پڑیں گے او سیل فون جیسے برقی آلات کو بھی سنسرس سے گذارنا پڑے گا۔ کسی بھی مسافر کو بوتل بند پانی طیارہ میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Security tightened at Malaysian airports

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں