(پی ٹی آئی)
قومی دارالحکومت دہلی کے 7پارلیمانی حلقوں کیلئے 150 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ایک تہائی کروڑ پتی ہیں جن میں کپل سبل امیر ترین امیدوار ہیں، جن کے اثاثہ جات 114کروڑ روپئے ہیں۔ سمیک پریورتن پارٹی کے امیدواررامنچ پٹیل غریب ترین امیدوار ہیں جنہوں نے اپنے اثاثے 100روپئے بتائے ہیں۔ ڈیموکریٹک ریفارمس اسوسی ایشن اور دہلی الیکشن واچ کی رپورٹ کے مطابق تمام 150امیدواروں کے اوسطاً اثاثہ جات 3.09 کروڑ روپئے ہیں۔ یہ رپورٹ، امیدواروں کے داخل کردہ حلف ناہم کی بنیاد پر تیارکی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے مطابق بی جے پی کے 7امیدواروں کے منجملہ 5 امیداواروں کو فوجداری مقدمات کا سامنا ہے، جو لوک سبھا انتخابات میں قومی دارالحکومت سے حصہ لے رہے ہیں۔ 4 امیدواروں کو اغوا، دھمکانے اور جبری وصولی جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ مشرقی دہلی حلقے کے بی جے پی امیدوار مہیش گری کو سنگین دفعات کا سامنا ہے جن کی تعداد 4 ہے۔ شمالی مغربی دہلی حلقہ کے آزاد امیدوار سنیل چیکارہ اور مغربی دہلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ماہول مشرا کو فی کس تین دفعات کا سامنا ہے۔ بی جے پی کے 7کے منجملہ5، کانگریس اور بی ایس پی کے دو، دو امیدواروں کوفوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔
One third candidates in Delhi poll fray are crorepatis: Report
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں