(پی ٹی آئی)
سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے 9 کیسس پرایس آئی ٹی کی تحقیقات کو اطمینان بخش قراردیا۔ واضح رہے کہ ایس آئی ٹی نے چیف منسٹر نریندر مودی کو کلین چٹ دی تھی۔ سپریم کورٹ کے بنچ نے کہاکہ تحقیقات میں بہت حد تک پیشرفت ہوئی ہے۔ فسادات کے9 واقعات میں 6پر تحقیقات مکمل ہوچکی ہے اور 3 تحقیقات آخری مرحلہ میں ہے۔ 27فروری کو ایس آئی ٹی نے عدالت عظمی میں رپورٹ پیش کی تھی۔ اس کا جائزہ لینے کے بعد اب اگلی سماعت 26اگست کو مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ سماعت روزانہ ہورہی ہے اس لئے اب ان کیسس میں مزید احکامات کی ضرورت نہیں ہے۔ انسانی حقوق کمیشن اور این جی اوز کی شکایت پر سپریم کورٹ کی زیر نگرانی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ گلبرگ سوسائٹی قتل عام کے علاوہ جن مقامات پر بڑے پیمانے ہر فسادات کے واقعات پیش آئے تھے ان میں سردار پورہ، نروڈا گاؤں، نروڈا پاٹیا، مچھی پیٹ ترسلی، پندر واڑہ اور راگھو پورہ شامل ہیں۔ 2002 کے فسادات میں تقریباً2000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔ مقتول احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری نے گلبرگ سوسائٹی قتل عام کیس کے سلسلہ میں ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
Supreme Court praises progress made in Gujarat riots investigation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں