حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے اسد الدین اویسی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-04

حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے اسد الدین اویسی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

حیدرآباد۔
(اعتمادنیوز)
بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد سے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ کلکٹر حیدرآباد مکیش کمار مینا کے اجلاس واقع احاطہ کجلکٹریٹ چراغ علی لین پر آج صدر مجلس نے اپنا مجلس حیدرآباد کی پروقار پارلیمانی نشست سے مسلسل کامیابی حاصل کررہی ہے۔ پہلی مرتبہ 1984ء میں سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی نے اس نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس نشست سے مجلس کے 9ویں مرتبہ امیدوار کی حیثیت سے بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مجلس نے کہاکہ اﷲ کے فضل و کرم سے اور عوام کے اتحاد کی بدولت مجلس حیدرآباد سے انشاء اﷲ اس مرتبہ بھی اپنی کامیابی درج کروائے گی۔ بیرسٹر اویسی نے حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے مسلسل تیسری مرتبہ اپنی امیدواری کو ایک اعزاز سے تعبیر کیا اور کہاکہ حیدرآباد کیا عوام نے جماعت پر بھروسہ کیا اور جماعت نے مسلسل جدوجہد کی اور ممکنہ طورپر عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کام کیا۔ حیدرآباد کو ایک مثالی حلقہ میں تبدیل کرنے کے لئے کسی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس ضمن میں مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ صدر مجلس نے کہاکہ ہمارا کام ہی ہماری شناخت ہے۔ مجلس منشور نہیں بناتی ہے بلکہ جو جماعتیں منشور بناکر عوام کے درمیان میں جاتی ہیں وہ عوام کو دھوکہ دیتی ہیں۔ مجلس 24گھنٹے میں کسی بھی وقت عوام کیلئے دستیاب ہے۔ ہر تکلیف ہو یا غم، گڑ بڑ ہو یا خوشی مجلس عوام کے درمیان رہتی ہے۔ نازک مرحلوں پر بھی مجلس اپنی ذمہ داری خوب نبھاتی آئی ہے۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ ہمارا کام ہی ہمارا ایجنڈہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجلس صرف حیدرآباد تک محدود نہیں بلکہ تلنگانہ، آندھراپردیش بلکہ ہندوستان کے تمام مسلمانوں، دلتوں اور سیکولر طبقات کی آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز اور اپنی پہچان کو ووٹ دیں۔ بیرسٹر اویسی نے کہاکہ مجلس مطلوم عوام کی آواز ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔ فرقہ پرست طاقتیں عوام کو تقیسم کرنے جو ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں مجلس ہمیشہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم کو روکنے میں اہم رول ادا کررہی ہے۔

Hyderabad MP seat Owaisi files nomination

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں