ان پڑھ راکھی ساونت پر 72.5 لاکھ روپے انکم ٹیکس باقی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-03

ان پڑھ راکھی ساونت پر 72.5 لاکھ روپے انکم ٹیکس باقی

rakhi-sawant
ممبئی۔
(پی ٹی آئی)
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت جو انتخابی میدان میں کود پڑی ہیں اور اپنے "ان پڑھ" ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں، 15کروڑ روپئے کے اثاثوں کی مالک ہیں اور تقریباً ڈھائی کروڑ روپئے قرض باقی و نیز 72.5 لاکھ روپئے ٹیکس واجب الاد ہیں۔ ان کے خلاف تحت دفعات 406 اور 420 قانون تعزیرات ہند، اعتماد شکنی اور دھوکہ دہی کا ایک فوجداری مقدمہ بھی زیر دوراں ہیں۔ اس مقدمہ کی سماعت میٹرو پولٹین مجسٹریٹ ممبئی کے اجلاس پر ہورہی ہے۔ راکھی ساونت (36سالہ) حلقہ لوک سبھا ممبئی نارتھ ویسٹ سے امیدوار ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں ان تفصیلات کااظہار کیا ہے۔ راکھی ساونت 72.5 لاکھ روپئے انکم ٹیکس باقی ہیں۔سال 2012-13 کی مدت کیلئے ان کے ٹیکس تختہ جات میں آمدنی صرف 5.33لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بقایا اور 2.41کروڑ کے قرضہ جات کے بشمول وہ زائد از3کروڑ روپئے کی رقم ان کیلئے واجب الادا ہے۔ راکھی ساونت، راشٹریہ عام پارٹی (آر اے پی) کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے حلف نامہ میں "ناخواندہ؍ان پڑھ" ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ منجملہ دیگر اشیاء کے وہ ایک فورڈ انڈیور گاڑی مالیتی زائد از 7.55لاکھ روپئے، زیورات ،اشرفیوں اور قابل قدر اشیاء کی مالک ہیں جن کی مجموعی مالیت 7.55لاکھ روپئے ہوتی ہے۔ ان کیخلاف کیس، ممبئی میں قائم وکٹوریہ انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے دائر کیا ہے۔ راکھی نے ٹی وی ریالٹی شو "بگ باس" میں بھی حصہ لیا تھا۔

'Illiterate' Rakhi Sawant owes IT department Rs 72 lakh dues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں