راہل گاندھی پر امبیڈکر کی توہین کا الزام - مودی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

راہل گاندھی پر امبیڈکر کی توہین کا الزام - مودی کی تنقید

نریندر مودی نے بی آر امبیڈکر کی 123 ویں جینتی کے موقع پر آج راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے نشانہ تنقید بنایا کہ وہ قانون سازی اور عوام کو ان کے حقوق دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے دستور ہند کے اصل معمار کی توہین کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدبختانہ بات ہے کہ ان دنوں کانگریس کے شہزادے (راہل گاندھی) پتا نہیں کیوں بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کرنے میں لطف محسوس کر رہے ہیں وہ بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس نے (عوام کو) یہ حق دیا ہے وہ حق دیا ہے۔ جبکہ ہمیں تمام حقوق امبیڈکر نے دیے ہیں۔ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے ملک کو کوئی قانون حق دیا ہے تو وہ امبیڈکر کی توہین کر رہا ہے۔ جو لوگ دستور سے واقف تک نہیں ہیں وہ آج سیاسی وجوہات کی بنا پر ان چیزوں کا سہرا اپنے سر باندھ رہے ہیں۔
چیف منسٹر گجرات نے کہا کہ دستور ہند کانگریس نے تحریر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی 123 ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دوبارہ اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کے لیے کام کریں گے اور ایسا ایسا ہندوستان تعمیر کرنے بلاتکان کام کریں گے جس پر بابا صاحب کو فخر ہو۔

Rahul Gandhi insulting BR Ambedkar by taking credit for laws - Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں