ایک اسٹڈی کے بموجب یہ کووریج انتخابی مہم کے ابتدائی دنوں میں کیا گیا۔ پانچ اعلیٰ نیوز چینلوں کے تجزیہ کے بعد " سی ایم ایس میڈیا لیب" نے اپنی اسٹڈی میں بتایا ہے کہ گذشتہ یکم مارچ تا 15 مارچ رات 8 تا 10 بجے کے دوران دئے گئے وقت کے 429 منٹ یا اس وقت کا 28.19 فیصد حصہ کجریوال نے حاصل کیا جبکہ نریندر مودی کو 356 منٹ (23.98 فیصد) حصہ ملا۔ گاندھی خاندان کے چشم و چراغ راہل گاندھی کو 72 منٹ کا کووریج یعنی 4.76 فیصد حصہ حاصل ہوا۔
ان قائدین کے بعد آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو اور ایم این ایس کے بانی راج ٹھاکرے کا نمبر آتا ہے۔
Kejriwal beats Modi, Rahul in prime-time TV news coverage
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں