یوکرین خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا - پوٹین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

یوکرین خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا - پوٹین

روس کے صدر ولاد یمیر پوٹین نے خبر دار کیا کہ یوکرین خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ صدر ولاد یمیر پوٹین نے یہ وارننگ اس وقت دی جبکہ یوکرین (کیف ) کے قائدین نے موافق روس مظاہرین کے خلاف کاروائی کرنے فوج کو روانہ کیا۔ یوکرین کی مرکزی حکومت نے مشرقی یوکرین میں موافق روس احتجاجیوں کے خلاف کاروائی کرنے فوج کو روانہ کیا۔ روسی صدر نے کہ کشیدگی میں اضافہ کے ساتھ ہی یوکرین خانہ جنگی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے
یوکرین نے موافق روس احتجاجیوں کے مقام پر فوج کو روانہ کر دیا ہے ۔ اس اقدام کی روس نے جہاں مذمت کی وہیں امریکہ نے تائید کی۔ موافق مغرب حکومت نے پہلی مرتبہ موافق روسی احتجاجیوں کے خلاف پہلا بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ یوکرین نے موافق روس احتجاجیوں کے خلاف کاروائی کرنے 20 دبابے روانہ کئے ۔ مرکزی یوکرین کی حکومت جس کو مغربی ممالک کی تائید حاصل ہے ، پہلی مرتبہ ایک بڑا اقدام کیا ہے ۔ موافق روسی احتجاجیوں نے قریب دس شہروں میں سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے ۔ یوکرین سیکورٹی سروس کے جنرل ویاس کردٹوف نے کہا کہ اگر موافق روسی احتجاجی ہتھیار نہیں ڈالیں گے تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں دبابوں کو روانہ کرنے کا تذکرہ کیا ۔ 20 دبابے اور بکتر بند گاڑیاں سلاونسک ٹاؤن کو روانہ کئے گئے۔ یوکرین کے جنرل نے کہا کہ احتجاجیوں کو روس کی مدد حاصل ہے ۔ سینکڑوں روسی فوجی سلاونسک ٹاؤن کو روانہ ہو گئے ہیں تاکہ احتجاجیوں کی مدد کی جائے۔ سلاونسک ٹاؤن اور اطراف کے مواضعات کو روسی فوجی روانہ کئے گئےہیں ۔ ہفتہ کے دن علحدگی پسندوں نے اس صنعتی شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوکرین کی افواج کرامتواسک پر ہیلی کاپٹر س کے ساتھ موجود ہیں۔ وزرات داخلہ نے بتایا کہ اس علاقے کو لڑائی کے قبضہ میں لے لیا ہے ۔ اس علاقہ کو بلا لڑائی کے آزاد کروا لیا گیا۔
مشرقی یوکرین میں مرکزی حکومت کی کاروائی روسی صدر پوٹین نے اقوام متحدہ کے سکریٹر ی جنرل بان کیمون سے کہا کہ روس کو توقع ہے کہ عالمی ادارہ اور برادری یوکرین کے اقدامات کی مذمت کرے گی ۔ روس نےکہا کہ کیف کی حکومت نے مشرقی یوکرین نے جو بھی کیا وہ مخالف دستور اقدام ہیں۔

Putin: Ukraine is on 'brink of civil war'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں