16/اپریل کراچی پی۔ٹی۔آئی
پاکستانی بلے باز عمر اکمل نئی پریشانیوں میں گھر گئے ہیں ۔ شادی تقریبات پر عائد پنجاب حکومت کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں عمر کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ دراصل لاہور میں ان کے فارم ہاؤس پر منگل کو ان کی رسم حنا ( مہندی ) تھی ۔ شادی تقاریب ایکٹ کے تحت رات 10 بجے کے بعد شادی کا جشن جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔ لیکن پولیس کے مطابق ، عمر اور ان کے خاندان نے اس ایکٹ کی خلاف ورزی کی ۔ اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کے باوجود انہوں نے تقریب جاری رکھی ۔ ونیز انہوں نے کئی طرح کے پکوان پیش کر کے کھانے کے لوازامات پر عائد تحدیدات کی بھی خلاف ورزی کی ، جبکہ قانون کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف ایک ڈش پیش کی جا سکتی ہے ۔
عمر اکمل کے خلاف ہیر پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ پولیس افسر عمر کے بھائیوں کامران اور عدنان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں ، لیکن بحث بڑھنے پر عمر اپنی دلہن کے ساتھ وہاں سے چلے گئے ۔ عمر اور ان کے گھر والوں پر میڈیا سے بدسلوکی کا الزام بھی لگایا گیا ہے ۔
Umar Akmal booked for violating wedding ceremony rules
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں