6825 ٹن کا یہ جہاز کل شام مغربی بندرگاہ انچیون سے روانہ ہوا اور بیونگ پونگ جزیرہ سے 20 کلو میٹر دور یہ ڈوبنے لگا۔ اینسان میں ڈانون ہائی اسکول کے ایک افسر نے بتایا کہ جہاز میں سوار 338 طلبا اور اساتذہ کو بچا لیا گیا ہے لیکن بچاؤ مہم میں شامل ساحلی دستے یا دیگر افسران نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ یہ طلباء اور اساتذہ جیجو کے سفر پر جا رہے تھے۔
ساحلی دستہ نے بتایا کہ اس حادثہ میں ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی ہے ۔ مو کپوہین کوک اسپتال کے ایک افسر نے بتایا کہ اس حادثہ میں زخمی ایک شخص نے ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ دیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ مہم میں 18 ہیلی کاپٹر اور بحریہ اور ساحلی دستون کے 34 جہازوں کو لگایا گیا ہے ۔ اس جہاز کی صلاحیت 900 لوگوں کو لے جانے کی ہے۔
جہاز پر سوار ایک مسافر نے وائی ٹی این ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ڈسٹریس سگنل بھیجے جانے کو فورا" بعد پہلا راحت اور بچاؤ ہیلی کاپٹر جہاز پر پہنچا ۔ قبل ازیں حفاظتی اور عوامی انتظامیہ کے نائب وزیر لی جیونگ اونگ نے یہاں ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 161 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچاؤ مہم میں تجارتی جہاز کو بھی لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز تقریبا" پوری طرح ڈوب چکا ہے ، اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں تھی لیکن ساحلی دستوں نے بعد میں بتایاکہ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
South Korea ferry: Hundreds missing as ship sinks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں