Petrol price cut by 75 paise per litre
پٹرول کی قیمت میں آج فی لیٹر 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں جو ماہانہ اضافہ ہو رہا تھا وہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پانچ ماہ بعد پٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ اس پر آج درمیانی شب سے عمل درآمد ہوگا۔ ہر شہر میں مقامی ٹیکس اور ویاٹ کی مناسبت سے قیمتیں متعین کی جائیں گی۔ یکم مارچ کو پٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ ہندوستان کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بہت گر گئی ہے جس کے نتیجے میں ڈالر کے مقابلے میں روپیے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ، اسی لیے پٹرول کی قیمت کم کی جا رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں