مسلم لیگ قاف کے سینیٹر نے بالی ووڈ سوپراسٹار کو ایک خط لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ پنجاب کے فیصل آباد ضلع میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں ، آپ کو یہاں آنا چاہیے اور ان مقامات کا دورہ کرنا چاہیے جہاں آپ کی ماں نے وقت گزارا تھا۔ آپ کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان امن کو فروغ حاصل ہوگا۔
اس خط کا جواب دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے انہیں یقین دلایا کہ جب کبھی موقع ملے گا وہ سرحد پار کریں گے۔ امیتابھ نے کہا کہ : آپ نے صحیح کہا ہے کہ میری والدہ کی جڑیں رائے پور میں پیوست ہیں جس کا نام اب فیصل آباد ہے ، جہاں میری ماں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے لاہور گورنمنٹ کالج میں اپنا تعلیمی سفر مکمل کیا تھا۔
Pakistan ex-Prime Minister invites Amitabh Bachchan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں