گجرات میں ہزاروں ایکڑ زمین کوڑیوں کے مول فروخت - پرینکا کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-26

گجرات میں ہزاروں ایکڑ زمین کوڑیوں کے مول فروخت - پرینکا کا الزام

بی جے پی کے وزیراعظم عہدے کے امیدوار نریندر مودی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ گجرات ماڈل کو عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں جہاں دوستوں کو کوڑیوں کے مول زمین فروخت کی گئی ہے۔
پرینکا گاندھی نے اپنی ماں سونیا گاندھی کی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ عوام کو سب معلوم ہے ، انہیں یہ بتایا جائے کہ خواتین کے لیے آپ کا مودی ماڈل کیا ہے، ونیز عوام کے لیے آپ کے پاس کیا ہے؟ پرینکا نے اے بی سی ڈی اور آر ایس وی پی جیسے مودی کے طنزیہ فقروں کے تعلق سے کہا کہ مودی کو اس کے بجائے لوگوں کو یہ بتانا چاہیے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے تعلق سے انہوں نے کیا منصوبہ تیار کیا ہے؟ عوام کو علم ہے کہ مودی نے اپنے دوستوں کو ہزاروں ایکڑ زمین سے دی ہے۔ مودی کو تو یہ بتانا چاہیے کہ ان کے ماڈل میں کسانوں اور مزدوروں کی کیا حالت ہے یا انہوں نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟ واضح رہے کہ اس الزام سے قبل پرینکا ووڈرا نے مودی پر گجرات میں خواتین کے فون ٹیپ کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

Gujarat-gate: 'Modi gave land to cronies at throwaway prices' - Priyanka attacks Modi over Gujarat model

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں